مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے زلزلہ زدہ علاقہ بالا کوٹ میں ایک مسافر گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں ایکاعلی پولیس افسر کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے بالاکوٹ سے تقریباً سینتالیس کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب سیری منور سے بالاکوٹ آنے والی ایک مسافر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ماندری کے مقام پرایک گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں تقریباً اٹھارہ مسافر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے مسافروں کو ماندری کے بنیادی صحت مرکز منتقل کردیا گیا ہے
آپ کا تبصرہ